Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کولکتہ میں استعمال شدہ یورینیم پکڑا گیا

بھارت کا ایٹمی مواد محفوظ ہے، یہ یورینیم بیرون ممالک سے لایا گیا ہوگا،
بھارتی حکام
بھارت ایٹمی مواد کی حفاظت نہ کرسکا۔ پولیس نے کولکتہ شہر
سے5 افراد گرفتار کرکے ایک کلو گرام یورینیم برآمد کرلیا گیا۔ ماہرین کا کہناہے
کہ جنوبی ایشیا میں ایٹمی دہشتگردی کا خطرہ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے
تین کروڑ مالیت کا استعمال شدہ یورینیم کولکتہ شہر سے برآمد کیا، کارروائی میں
گروپ کے 5 افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ، اس سے پہلے دسمبر2016ء
میں ریاست مہاراشٹرا سے 26کروڑ روپے مالیت کا نو کلوگرام یورینیم پکڑا گیا
تھا،اس موقع پر متعدد افراد کو گرفتاربھی کیا گیا تھا۔ ماہرین نے بھارت میں
ایٹمی مواد محفوظ نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا اب جنوبی ایشیا میں
کسی بھی وقت ایٹمی دہشتگردی ہوسکتی ہے۔بھارتی حکام نے کہا کہ بھارت کا ایٹمی
مواد محفوظ ہے۔ یہ یورینیم بیرون ممالک سے لایا گیا ہوگا۔ بھارت میں تابکاری
مادہ پکڑے جانے کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی متعدد بار تابکار مواد
پکڑا جا چکاہے۔ یہ ایٹمی مادہ ایکسرے مشینوں،ہتھیاروں اور اسلحے میں استعمال
کیا جاتا ہے۔

Exit mobile version