احتساب عدالت کے جج نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 سال قید کی سزا سنادی۔
عدالت کی جانب سے فیصلے کو تین بار مؤخر کرکے اسے ساڑھے تین بجے سنانے کا وقت دیا تھا گیا لیکن فیصلہ تاخیر کا شکار ہوگیا .
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 10 جون کو سماعت کے دوران احتساب عدالت کو شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز پر ایک ماہ میں فیصلہ سنانے کا حکم دیا تھا۔