پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف کے خلاف عدالتی فیصلے کو مسترد کرنے کا اعلان کردیا
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے عدالتی فیصلے کے بعد پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ پاناما، ایون فیلڈ اور آف شور کمپنیوں میں نوازشریف کا نام نہیں، مقدمے میں کوئی ٹھوس قانونی دستاویز مہیا نہیں کی گئی، فیصلے میں بہت قانونی خامیاں ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہناتھا کہ آج کا یہ فیصلہ زیادتی پر مبنی ہے ، پورے مقدمے میں کوئی ٹھوس دستاویز مہیا نہیں کی گئی میاں نوازشریف کانام پانا ما میں کہیں نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ثبوت فراہم کیے گئے اور اسی طریقے ایون فیلڈ اور آف شور کمپنی میں بھی ان ملکیت کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا ۔ایک طرف یہ ناانصافی کی بنیاد پر یہ فیصلہ اور دوسری طرف نیب کورٹس کے حالیہ سالوں میں دیے گئے فیصلے، نیب کورٹ نے ایسی شخصیت کے حوالے سے فیصلہ دیا جن کے بارے میں نیب کورٹ نے کہا کہ چونکہ اصل ڈاکومنٹ موجود نہیں لہذا فوٹو کاپیوں کی بنیاد پر کیس کو خارج کرتے ہیں .