نواز شریف واپس نہیں آئے تو انہیں دیگر طریقوں سے بلانے کی کوشش کی جائے
گی،عرفان قادر
اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس
میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن
(ر)صفدر کو سزائیں سنانے پر رد عمل دیتے ہوئے سینئر وکیل اور سابق اٹارنی جنرل
عرفان قادر کا کہنا تھا کہ اس فیصلے پر 10 دن میں اپیل کرسکتے ہیں۔ میڈیا
رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اگر وطن واپسی پر گرفتار کرنا
چاہیں تو کیا جاسکتا ہے لیکن اگر وہ واپس نہیں آئے تو انہیں دیگر طریقوں سے
بلانے کی کوشش کی جائے گی۔