Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

سابق وزیراعظم کو دس سال اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو سات سال قید کی سزا سنادی گئی ہے اور اب اس سزا پر لندن میں موجود مریم نواز بھی بول پڑی ہیں ۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے لکھا کہ ’پاکستان میں 70 سال سے سرگرم نادیدہ قووتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی یہ سزا بہت چھوٹی ہے۔ آج ظلم کے خلاف لڑنے کا حوصلہ اور بلند ہو گیا‘۔اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ ’’ شاباش نواز شریف! آپ ڈرے نہیں، آپ جھکے نہیں۔ آپ نے ذاتی زندگی پر پاکستان کو ترجیح دی۔عوام آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ فتح آپ کی ہو گی۔ انشاءالّلہ!‘‘مریم نواز کی اس ٹوئیٹ پر عمران مانی نے لکھا کہ ’کر لیا فیصلہ ؟؟ اب ہم 25 کو فیصلہ کریں گے۔ انشاء اللہ۔ اور ہمارا فیصلہ نواز شریف ہے…‘صدف حنا نے لکھا کہ ’نواز شریف پاکستانی سیاست کی وہ شخصیت بن چکی ہے ، جو جیل میں یا بیرون ملک ۔۔ اسٹیبشلمنٹ کے لیے تاحیات سب سے بڑی پریشانی رہے گا ۔‘

Exit mobile version