Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا: کیپٹن (ر) صفدر کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا، ذرائع

اسلام آباد: احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا۔ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کسی بھی ایئرپورٹ، زمینی اور سمندری روٹ سے پاکستان سے باہر نہیں جا سکیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 سال قید اور 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو مجموعی طور پر 8 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ جبکہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔دوسری جانب عدالت نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو بھی ضبط کرنے کا حکم دیا۔احتساب عدالت نے یہ فیصلہ ملزمان کی غیر موجودگی میں سنایا تھا۔سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ کینسر کے مرض میں مبتلا اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن میں موجود ہیں، جو اِن دنوں وینٹی لیٹر پر ہیں۔

Exit mobile version