ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نےکہا ہےکہ نوازشریف کو وطن واپس آنا چاہیے اور وہ سیاسی شہید نہیں بن پائیں گے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ احتساب کے عمل کو سیاسی مقاصد میں استعمال کرنے کے قائل نہیں، عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف سیاسی شہید نہیں بن پائیں گے، وہ تین مرتبہ وزیراعظم رہے، انہیں واپس آنا چاہیے، گزشتہ روز نواز اور شہبازشریف کے انداز بیان میں تضاد تھا۔پی ٹی آئی رہنما کا آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھنے والے آج زرداری سے حق مانگ رہے ہیں، انہوں نے حق نہیں دیا اب صبر کا پیمانہ لبریز ہورہاہے۔