علی ظفر اور مایا علی کی آنے والی فلم ’طیفا اِن ٹربل‘ پہلی پاکستانی فلم ہوگی جو روسی سینما گھروں کی بھی زینت بنے گی۔علی ظفر نے انسٹاگرام پر مداحوں سے فلم کا پوسٹر شیئر کیا جس میں فلم کا ٹائٹل روسی زبان میں لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔اداکار نے بتایا کہ ‘پہلی مرتبہ روسی سینما گھروں میں پاکستانی فلم ’طیفا اِن ٹربل‘ کی نمائش 20 جولائی کو ہوگی جو ہم سب کے لیے باعث فخر ہے‘۔
واضح رہے کہ یہ فلم علی ظفر کی پہلی پاکستانی فلم ہے جس میں ان کے مدمقابل مایا علی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔ فلم کے ٹریلر نے پہلے ہی دھوم مچا رکھی ہے جبکہ فلم کے گانے بھی سوشل میڈیا پر خاصے پسند کیے جارہے ہیں۔فلم ‘طیفا اِن ٹربل’ 20 جولائی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔