Site icon روزنامہ کشمیر لنک

دس دن سے پہلے ہی وطن واپس آجائیں گے: مریم نواز

لندن: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہےکہ عدالتی فیصلے کا وکلاء جائزہ لے رہے ہیں اور ہم 10 دن سے پہلے ہی وطن واپس آجائیں گے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل پر مشاورت جاری ہے اور وکلاء قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اچھا ہے برطانیہ سے معاونت لینے کا کہا گیا ہے، اس سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا کیونکہ برطانوی ادارے پہلے ہی پاکستانی اداروں کوکہہ چکے ہیں کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوا۔مریم نواز کا کہنا تھاکہ عدالتی فیصلے کے خلاف ڈیو پراسس اپنایا جائے گا، وطن واپسی کے لیے وکیلوں کے بتائے گئے دس دن سے پہلے ہی وطن لوٹ جائيں گے۔واضح رہےکہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 11، مریم نواز کو 8 اور ان کے شوہر محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے جب کہ سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی پر جرمانہ بھی کیا گیا ہے، عدالت نے ملزمان کو اپیلیں دائر کرنے کےلیے 10 روز دیئے ہیں۔

Exit mobile version