اسلام آباد: نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیل ٹیکس میں کمی کردی جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول 95 روپے 24 پیسے میں دستیاب ہے۔ نگران وفاقی وزیر توانائی سید علی ظفر نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس میں کٹوتی کا اعلان کیا جس کے بعد پیٹرول سمیت دیگر مصنوعات کی نئی قیمتوں پر اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگیا۔سیلز ٹیکس میں کمی کے بعد پیٹرول 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر سستا ہو کر 95 روپے 24 پیسے کا ہو گیا جب کہ ڈیزل 6 روپے 37 پیسے کم ہو کر 112 روپے 94 پیسے کا ہوگیا۔ اسی طرح مٹی کے تیل میں فی لیٹر 3 روپے 74 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ 83 روپے 96 پیسے میں دستیاب ہے۔خیال رہے کہ نگران حکومت نے 30 جون کو جولائی کے مہینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اوگرا کی سفارش سے زیادہ اضافہ کردیا تھا۔