Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مریم نواز کا نواز شریف کے ہمراہ 13 جولائی کو وطن واپسی کا اعلان

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے جمعہ 13 جولائی کو والد کے ہمراہ وطن واپسی کا اعلان کیا ہے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ’ پہلے ہمارا فیصلہ تھا کہ والدہ کے ہوش میں آنے تک واپس نہیں آئیں گے، ڈاکٹرز نے امید دلائی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں والدہ ہوش میں آجائیں گی لہٰذا ہم جمعے کو پاکستان واپس آئیں گے‘۔مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس پر احتساب عدالت کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’فیصلے میں لکھا ہے کہ نواز شریف نے کوئی کرپشن نہیں کی اور کرپشن کا ثبوت نہیں ملا مگر اس کے باوجود بھی سزا دی گئی‘۔مریم نواز نے کہا کہ ’نواز شریف پر کرپشن، منی لانڈرنگ کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، کرپشن، منی لانڈرنگ کے الزامات سے نواز شریف کو بری کردیا گیا، ریڈ وارنٹس کو اپنے پاس رکھیں، ان کو ڈکٹیٹرز کے لیے سنبھال رکھیں‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’نواز شریف کا احتساب مشرف دور میں بھی ہوا، پرویز مشرف بھی نواز شریف کے خلاف کچھ ثابت نہیں کرسکا، پورا فیصلہ مفروضات پر دیا گیا‘۔

Exit mobile version