ہرارے: تین ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے فائنل معرکے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا ہے۔ہرارے اسپورٹس کلب میں جاری میچ میں کینگروز کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کپتان کے ہمراہ آرمی شارٹ نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں بلے بازوں نے شروع سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف زبردست اسٹروکس کھیلے۔گرین شرٹس کی جانب سے ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے دونوں اوپنرز کے آسان کیچز چھوڑے گئے، کپتان ایرون فنچ نے چھکے لگاتے ہوئے گیند ہوا میں اچھالی لیکن شعیب ملک کیچ پکڑنے میں ناکام رہے، اسی طرح آصف علی سلپ پر آرمی شارٹ کا آسان کیچ پکڑنے میں ناکام رہے۔
کینگروز ٹیم کا مجموعی اسکور 95 تک پہنچا تو فنچ 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 27 گیندوں پر 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں شاداب خان نے میدان بدر کیا۔