دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے افواہوں اور جھوٹی خبروں کے سدِ باب کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی آزمائش شروع کردی گئی ہے۔مطابق ‘Suspicious Link Detection’ نامی یہ فیچر صارفین کو گروپ میں فارورڈ کی گئی کسی بھی جعلی خبر سے خبردار کرے گا۔رپورٹ کے مطابق جب بھی کسی صارف کو واٹس ایپ پر کسی ویب سائٹ کا لنک بھیجا جائے گا تو ایپلی کیشن خود کار طور پر اس لنک کے بیک گراؤنڈ کو چیک کرے گی اور کچھ مشتبہ محسوس ہونے پر صارف کو الرٹ کرے گی۔جس کے بعد ایسے میسج پر ایک سرخ لیبل کا اضافہ کیا جائے گا جو اس کے مشتبہ ہونے کا اشارہ ہوگا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ فیچر مستقبل قریب میں بہت جلد دنیا بھر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔