اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت عام انتخابات کے بعد کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے گواہان کے بیانات قلمبند کروانے کا آپشن ختم کردیا۔
سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران آج بھی عدالت میں طلال چوہدری کی جانب سے گواہان پیش نہ ہوسکے۔واضح رہے کہ عدالت نے طلال چوہدری کو گواہ پیش کرنے کا آخری موقع دیا تھا۔گواہوں کے پیش نہ ہونے پر جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ ‘ٹھیک ہے آپ کے گواہ نہیں آتے، اب آپ حتمی دلائل دیں’۔
اس کے ساتھ ہی عدالت نےگواہان کے بیانات قلمبند کروانے کا آپشن ختم کردیا۔