Site icon روزنامہ کشمیر لنک

زرداری، فریال تالپور کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے احکامات نہیں ملے: وزات داخلہ

اسلام آباد: سیکریٹری داخلہ نے آصف زرداری اور فریال تالپور کے ملک سے باہر جانے پر پابندی سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں تین نجی بینکوں کے سربراہوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے رکھا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔سیکریٹری داخلہ نے آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔سیکریٹری داخلہ کا کہنا ہےکہ آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے کوئی احکامات جاری نہیں کیے اور اس حوالے سے عدالتی احکامات موصول ہونے پر معاملے کو دیکھیں گے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے نے گزشتہ دنوں اسی کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی کو بھی گرفتار کیا ہے۔

Exit mobile version