بحیرہ عرب، خلیج بنگال کی مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل ہوگئیں، محکمہ موسمیات
پاکستان میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مون سون بارشوں کا آغاز ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ آئندہ 48 گھنٹے کے دوران پورے ملک میں شروع ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب، خلیج بنگال کی مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل ہوگئیں ،پاکستان میں بارشوں کا آغاز کشمیر ،بالائی پنجاب اورخیبر پختونخوا سے ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب سے ہوائیں 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔