Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کیا پاک فوج کے زور پر لوگوں نے ن لیگ کو چھوڑا ؟ترجمان پاک فوج نے واضح اعلان کردیا

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنر ل آصف غفور کا کہناہے کہ پاک فوج انتخاب میں الیکشن کمیشن کی معاونت کر رہی ہے اور ملک بھر میں 85 ہزار سے زائد پولنگ سٹیشن میں پونے چار لاکھ کے قریب اہلکار پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنر ل آصف غفور سے صحافی نے سوال کیا کہ یہ تاثر دیا جارہاے کہ پاک فوج کے زور پر لوگوں نے ن لیگ کو چھوڑاہے ؟ جس پر جواب دیتے ہوئے آصف غفور کا کہناتھا کہ ہرالیکشن سے پہلے سیاستدانوں نے دھاندلی کےالزامات لگائے، کون سا یساالیکشن جس سے پہلے سیاستدانوں نے جماعتیں نہ بدلی ہوں، کسی سیاسی رہنمانےپارٹی بدلی ہے تویہ پہلی بارتونہیں ہوا، یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک فون کال پرکوئی اپنی پارٹی بدل دے ۔ ان کا کہناتھا کہ آرمڈفورسز 15 سال سے ملکی بقاکی جنگ لڑرہی ہیں،الیکشن کاجوماحول آج ہے،2013 میں نہیں تھا، کچھ لوگوں کامقصدفوج کی توجہ ہٹاناہے،افواج پاکستان کی توجہ اہم ترین مسئلے پرہے۔ انہوں نے کہا کہ کونسی پارٹی جیت ےگی،یہ تو 25جولائی کوہی پتہ چلے گا، سیاسی عمل کوسیاسی ہی رہنے دیں۔

Exit mobile version