پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے احمد شہزاد کے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کی تصدیق کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد کے ڈوپ ٹیسٹ کے حوالے سے انڈیپنڈنٹ ریویو بورڈ کی رپورٹ موصول ہوچکی ہے، جس میں ممنوعہ مواد کا استعمال ثابت ہوا ہے۔پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ احمد شہزاد کو آج باضابطہ طور پر چارج شیٹ جاری کردی جائے گی۔واضح رہے کہ احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ قومی ٹورنامنٹ کے دوران لیا گیا تھا۔جس کے بعد پی سی بی نے احمد شہزاد کے ڈوپ ٹیسٹ کا آزادانہ تجزیہ بھی کرایا اور پاکستان کے قومی ڈوپنگ ادارے نے معاملے پر بھارتی ڈوپنگ لیب سے بھی معاونت حاصل کی۔امکان ہے کہ چارج شیٹ جاری ہوتے ہی احمد شہزاد کی عبوری معطلی شروع ہوجائے گی۔