Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مغربی افریقی ممالک نے ایبولا وائرس پر قابو پانے کے لیے مشترکہ فنڈ قائم کر دیا

عابد جان…. مغربی افریقی اقوام نے مہلک مرض ایبولا کے وائرس کے مکمل انسداد کے لیے ایک خصوصی مشترکہ فنڈ قائم کیا ہے۔ اس کا نام ویسٹ افریقن وائرس ایپیڈیمولوجی پراجیکٹ رکھا گیا ہے۔ اس کے لیے آئیوری کوسٹ کے مالیاتی مرکز عابد جان کے نواح میں واقع شہر بنگر وِل میں ایک ریسرچ ہیڈکوارٹر قائم کیا جائے گا۔ مغربی افریقی اقوام نے اس مرکز میں ریسرچ کے لیے لاکھوں ڈالر دینے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ عابد جان میں منعقدہ اجلاس میں بینین، برکینا فاسو، گھانا، آئیوری کوسٹ، نائجیریا اور ٹوگو کے علاوہ جمہوریہ کانگو کے حکومتی عہدیداروں اورمحققین نے شرکت کی۔

Exit mobile version