واشنگٹن: امریکا کی جانب سے پشاور میں گزشتہ روز کارنر میٹنگ کے دوران خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ امریکا نے پشاور دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کی امید ظاہر کی ہےواضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی کارنر میٹنگ کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں پارٹی رہنما اور پی کے 78 سے اے این پی کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔اے این پی امیدوار کی شہادت کے بعد پی کے 78 میں 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔