Site icon روزنامہ کشمیر لنک

قطر کی کم عمر ترین سی ای او ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے کوشاں

دنیا میں بڑھتی ہوئی آلودگی کا خاتمہ صرف شجرکاری سے ہی ممکن ہے جس کے لیے قطر سے تعلق رکھنے والی 10 سالہ لینا اسامہ کوشاں ہیں۔لینا اسامہ ‘گرینز بیٹر’ (Green’s Better) نامی قطری کمپنی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیں، جنہوں نے ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کے لیے درخت لگانے کی مہم کا آغاز کر رکھا ہے۔کم عمری میں ہی یہ خدمات انجام دینے پر لینا اسامہ، قطر کی کم عمر ترین سی ای او قرار دی گئی ہیں۔لینا ماحول کو صاف رکھنے کی اس مہم میں اکیلی نہیں بلکہ انہیں اپنی 8 سالہ بہن رُبا اسامہ کی معاونت بھی حاصل ہے۔قطر کی یہ ننھی سی ای او اپنی بہن کے ہمراہ آج جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ کی مہمان بنیں۔شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے لینا اور ربا نے بتایا کہ ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کے لیے انہوں نے قطر میں ‘پینٹ قطر گرین’ کے نام سے سب سے پہلی مہم کا آغاز کیا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اب وہ کراچی کے بھی مختلف مقامات کا دورہ کریں گی اور وہاں بھی پودے لگائیں گی۔کم عمر لینا نے اپنی مہم کے لیے قطر کے شاپنگ مالز، اسکولوں، پارکس اور دیگر عوامی جگہوں کا انتخاب کیا۔ جہاں انہوں نے نہ صرف پودے لگائے بلکہ اپنے مقصد کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی بھی پیدا کی۔

Exit mobile version