Site icon روزنامہ کشمیر لنک

12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق

راول پنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیکورٹی فورسز پر حملوں اور تعلیمی اداروں کی تباہی میں ملوث 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کو خصوصی فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائیں سنائی گئی تھیں جبکہ 6 دہشت گردوں کو قید کی سزا بھی سنائی گئی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اورتعلیمی اداروں کی تباہی میں ملوث تھے اور انہوں نے بنوں اور ڈی آئی خان جیلوں پر بھی حملے کیے۔

Exit mobile version