اس سلسلے میں وکلاء سے مشاورت شروع کر دی ہے کہ انہیں اسمبلی سے ڈی سیٹ کروانے کے لئے کاروائی شروع کرنے کا کہا ہے۔
اسلام آباد( کشمیرلنک نیوز )13جولائی2018ئ
آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف ایک مجرم اور سزا یافتہ فرد کی حیثیت سے یہاں پر آرہا ہے لیکن ستم پہ ستم یہ ہے کہ آزاد کشمیر حکومت اور عوامی سرمائے پر پوری حکومت نواز شریف کا استقبال کرنے لاہور پہنچی ہوئی ہے آج جبکہ 13 جولائی ہے جوکہ شہدائے کشمیر کا دن ہے حکومت آزاد کشمیر کو آج شہداء کو انکی قربانیوں پر سلام پیش کرنا چاہیے تھا جبکہ وہ سرکاری پروٹو کول اور حکومتی سرمائے پر لاہور پہنچے ہوئے ہیں اور پرل کانٹینینٹل ہوٹل لاہور میں سرکاری اور عوامی سرمائے پر مہمان بن کر ٹھہرے ہوئے ہیں ۔پرل کانٹینینٹل ہوٹل میں ٹھہرنے کا ثبوت میرے پاس آگیا ہے اورمیں میڈیا میں پیش کر رہا ہوں۔وزیر اعظم ، اسپیکر، سینئر وزیر ، وزراء اور حکومتی مشیر پورے لائو لشکر کے ہمراہ لاہور نواز شریف جو کہ ایک سزایافتہ مجرم ہے اسکے استقبال کیلئے لاہور پہنچے ہیں۔ جسکی ہم نہ صرف مزمت کرتے ہیں بلکہ میں نے اس سلسلے میں وکلاء سے مشاورت شروع کر دی ہے کہ انہیں اسمبلی سے ڈی سیٹ کروانے کے لئے کاروائی شروع کرنے کا کہا ہے۔
کیونکہ وزیر اعظم لائو لشکر کے ہمراہ سرکاری پروٹوکول میں آزاد کشمیر پولیس کو پنجاب کی انتظامیہ سے لڑوانے لاہور پہنچے ہیںلہذا یہ لوگ اب کسی طور ممبر اسمبلی رہنے کے اہل نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں اسلام آباد میں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ میں ایک ہنگامی طور پر بلائی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ حکومتی خرچے پر لاہور جا رہے ہیں۔ نہ صرف سرکاری پروٹوکول بلکہ جتنے بھی اخراجات ہو رہے ہیں وہ آزاد کشمیر کے غریب عوام پر بوچھ بن کر ایک مجرم کے استقبال کیلئے پہنچے ہیں۔اسلئے میں جہاںانکے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے عدالت جائونگا وہاں آزاد کشمیر کے عوام سے بھی کہوں گا کہ وہ انکا محاسبہ کرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔ 25 جولائی تک تو میں پاکستان کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی انتخابی مہم میں مصروف ہوں اسکے بعد آزاد کشمیر کا دورہء کرونگا ۔****