Site icon روزنامہ کشمیر لنک

عوام گھروں کو واپس جائیں، اب 25 جولائی کو ووٹ کے ذریعے فیصلہ ہوگا، شہباز شریف

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے استقبال کے لیے شہباز شریف کی قیادت میں چلنے والی ریلی ایئرپورٹ نہ پہنچ سکی۔اطلاعات کے مطابق شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی قیادت میں چلنے والی ریلی مال روڈ نہر پر تک پہنچ سکی جہاں کارکنوں سے مختصر خطاب میں شہباز شریف نے ریلی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ریلی کے دوران کارکنوں سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ آج ریاستی جبر اور تشدد کی ناکامی کا دن ہے۔ صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف کا دھرم پورہ میں کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے ریلی ختم کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام خیر و عافیت سے گھروں کو واپس جائیں، عوام اب 25 جولائی کو ووٹ کے ذریعے فیصلہ کرےگی، ن لیگ کےشیروں نے ثابت کردیا وہ نواز شریف کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا فیصلہ کارکنوں نےووٹ ڈال کر کرنا ہے، نواز شریف نے وطن واپس آکر ثابت کر دیا کہ وہ حق پر ہیں، ن لیگی امیدواروں کی کامیابی ہی نواز شریف کی کامیابی ہے۔

Exit mobile version