Site icon روزنامہ کشمیر لنک

'طیفا اِن ٹربل' کی تشہیر کے دوران مایا علی کے دلکش انداز

خوبرو اداکارہ مایا علی اپنی آنے والی فلم ’طیفا اِن ٹربل‘ کی تشہیر بھرپور انداز میں کر رہی ہیں اور اس دوران ان کا فیشن اور اسٹائل دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔اداکارہ نے فلم کی تشہیر کے لیے آنیہ فواد کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کا انتخاب کیا ہے جن میں وہ انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں۔اس دوران انہوں نے فیشن کے جدید انداز کو ترجیح دی ہے اور وہ روایتی ملبوسات میں کم ہی نظر آئیں۔فلم کی تشہیر کے دوران ایک موقع پر انہوں نے سیاہ نیٹ کے پھولدار اسکرٹ کے ساتھ سفید شرٹ زیب تن کی، ساتھ ہی مشہور برانڈ گوچی کی بیلٹ بھی ان کے لباس میں نمایاں تھی۔مایا نے فلورل اسکرٹ کے ساتھ ہائی پومز ہیلز کو ترجیح دی جس نےمجموعی طور پر ان کے اسٹائل کو چار چاند لگا دیئے۔
مایا کے مغربی طرز کے رنگین پینٹ شرٹ لباس نے بھی مداحوں کو خوب متاثر کیا جس میں انہوں نے پیلے رنگ کی بوٹم پینٹ کے ساتھ آسمانی رنگ کی شرٹ زیب تن کی۔

Exit mobile version