Site icon روزنامہ کشمیر لنک

گاڑی چلاتے ہوئے موبائل استعمال کرنے والوں کو شرم دلانے والا سائن بورڈ

ناروچ، برطانیہ….. حکومت اور بلدیاتی ادارے عرصے سے ڈرائیوروں کو انتباہ دیتے رہے ہیں کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل کا استعمال ہرگزنہ کریں مگر ان پر خاطر خواہ عمل درآمد نہیں ہوسکا مجبوراً ناروچ کے بلدیاتی ادارے نے ایک انتہائی انوکھا طریقہ استعمال کرتے ہوئے ڈرائیونگ کے وقت فون پر بات کرنے والے ڈرائیوروں کو شرمندہ کرنے کی غرض سے اور یہ بتانے کیلئے کہ وہ سنگین غلطی کررہے ہیں خاص قسم کے الیکٹرانک سائن بورڈ لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔6ہزار پونڈ مالیت سے تیار ہونے والے ان سائن بورڈز میں سے 3کو شہری انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں نصب بھی کردیا ہے۔ یہ سائن بورڈ انتہائی حساس آلات سے لیس ہیں اور 2جی ، 3جی اور 4 جی موبائل فون کے سگنلز کا باآسانی سراغ لگا لیتا ہے۔ یہ وارننگ سائن بورڈ ایل ای ڈی کی مدد سے تیار ہوا ہے اور جب کوئی ڈرائیور سڑک سے گزرتے ہوئے موبائل فون کا استعمال کرتا ہے تو بورڈ کی لائٹس جگمگانے لگتی ہیں اور اس پر شرم دلانے والی عبارت بھی ابھر آتی ہے۔ اسے بنانے والی کمپنی کا خیال ہے کہ یہ سائن بورڈ دنیا بھر میں مقبول ہوسکتا ہے لیکن اگر انسان ضدی اور ہٹ دھرم ہو جائے توانہیں شرم دلانے کا یہ طریقہ بھی کارگر ثابت نہیں ہو گا۔

Exit mobile version