پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی آپ بیتی منظر عام پر آ چکی ہے
اس کتاب پر سوشل میڈیا سمیت نیوز چینلز پر بھی کافی بحث جاری رہی جو کہ اب کافی حد تک ٹھنڈی ہو چکی ہے تاہم ریحام خان سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو نظر آتی ہیں اور صارفین کے سوالات کے جوابات بھی دیتی ہیں اور اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک صارف نے ریحام خان سے ایسا سوال پوچھ لیا کہ شائد سن کر وہ خود بھی دنگ رہ گئی ہو ں گی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ٹویٹر پر 15 جولائی کو پی ٹی آئی کی سیکریٹری انفارمیشن نادیہ چوہدری کے حوالے سے پیغام جاری کیا جس پر ایک شہباز خان نامی صارف میدان میں آئے اور ریحام خان سے ایسا سوال پوچھ لیا کہ ” مجھے ابھی ابھی معلوم ہواہے کہ آپ شہبازشریف کی آٹھویں بیوی ہیں ، کیا یہ سچ ہے ؟ جس پر ریحام خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں یہ درست نہیں ہے ، میں ان سے صرف ایک مرتبہ ایک انٹرویو میں ہی ملی ہوں اور انہیں بہت ہی سنجیدہ اور پروفیشنل پایا ۔