پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ کھلاڑی فخر زمان اور امام الحق نے 304 رنز کی اوپننگ شراکت داری قائم کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کیا تو دوسری جانب فخرزمان ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سینچری کرنے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں جبکہ وہ دنیا کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے چھٹے کھلاڑی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم آج زمبابوے کے خلاف چوتھا ون ڈے میچ کھیل رہی ہے جس میں فخر زمان نے بلے بازی کے انتہائی شاندار ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں جبکہ وہ ون ڈے کرکٹ میں 194 رنز کا سعید انور کاریکارڈ توڑتے ہوئے 200 رنز بنانے والے پاکستان کے واحد کھلاڑی بھی بن گئے ہیں ۔فخرزمان نے 148 گیندوں پر 24 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 201 رنز کی اننگ کھیلی اور شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔