Site icon روزنامہ کشمیر لنک

الزائمر کے علاج کیلئے بل گیٹس کی امداد

واشنگٹن ۔۔ امریکی ارب پتی بل گیٹس اور کاسمیٹک مصنوعات تیار کرنے والی ’ایسٹی لوڈر‘ کمپنی کے اعزازی چیئرمین لیونارڈ لوڈر نے مشترکہ طور پر خطرناک دماغی مرض’الزائمر‘ کے علاج اور بیماری کی قبل از وقت تشخیص کے لیے آئندہ 3 سال کے دوران 30 ملین ڈالر کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بل گیٹس کا کہنا ہے کہ انہوں نے الزائمر میں مبتلا ایک خاندان کے افراد کو قریب سے دیکھا اور ان کا ذاتی مشاہدہ کیا جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اس موذی مرض سے نجات کیلئے حتی الوسع فنڈز فراہم کریں گے۔اس فنڈ سے عالمی سطح پر ’الزائمر‘ کے علاج کے لیے تحقیقات کرنے والے سائنسدانوں،ڈاکٹروں، فلاحی اداروں اوراس سلسلے میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والے اداروں اور افراد کی مدد کی جائے گی۔انٹرنیشنل الزائمرآرگنائزیشن کے مطابق اس بیماری سے ہرسال پوری دنیا میں 50 کروڑ افراد متاثر ہوتے ہیں۔ 2050ء تک یہ تعداد 13 کروڑ 10لاکھ سے تجاوز کرجانے کا اندیشہ ہے۔

Exit mobile version