نیویارک …. امریکی محکمہ برائے مالی امور (ڈی ایف ایس) نے آن لائن کرنسی ”بٹ کوائن“ کی ادائیگیاں کرنے والے ادارے ” بٹ پے“ کو ورچوئل کرنسی کا لائسنس جاری کردیا۔ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بٹ پے کا قیام 2011 ءمیں عمل میں آیا تھا، اسے بٹ کوائن کے ذریعے ادائیگی یا وصولی پر رضامند تاجروں کے معاملات طے کرنے کے لیے خدمات فراہم کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ورچوئل کرنسی کے ذریعے کاروباری سرگرمیاں کرنے والا یہ پہلا ہول سیل ادارہ ہے جسے لائسنس جاری کیا گیا ہے۔