باسل ، سوئٹزرلینڈ…. سائیکل چلانا ایک اچھی ورزش ہے او روقت کے ساتھ سائیکلوں کی ڈیزائننگ میں بھی نمایاں فرق آیا ہے جن میں الیکٹرک سائیکلیں شامل ہےں مگر اکثر ماہرین صحت یہ کہتے سنے گئے ہیں کہ الیکٹر ک سائیکلیں چلانا اتنا مفید نہیں جتنا عام سائیکلوں کو چلانا ہوتا ہے کیونکہ عام سائیکلوں کو چلانے سے جسم کا اندرونی نظام زیادہ فعالیت کی جانب راغب ہوجاتا ہے اور صحت نسبتاً بہتر رہتی ہے۔ اب یونیورسٹی آف باسل کے سائنسدانوں نے جن کا تعلق کھیل اوروزش اور صحت کے شعبوں سے ہے 30رضاکاروں پر تجربات کرنے کے بعد یہ رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہفتے میں 3دن تک عام سائیکلیں چلانے والے طلباءکے وزن میں اور الیکٹرک سائیکل چلانے والے طلباءکے وزن میں کوئی خاص فرق نہیں رہا جبکہ دونوںسائیکلوں کی قیمت میں نمایاں فرق ہے۔ عام سائیکلیں سستی ہوتی ہیں مگر الیکٹرک سائیکلوں کی قیمت 850 سے 2ہزار پونڈ تک ہوتی ہے۔