کوپن ہیگن: ڈنمارک میں عوامی مقامات پر نقاب لگانے پر پابندی کے قانون کی منظوری کے بعد خلاف ورزی کرنے پر ایک خاتون پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
28 سالہ مسلمان خاتون ہرشوم ایک مارکیٹ میں نقاب پہنے موجود تھیں، جہاں ایک دوسری خاتون نے ان سے نقاب اتارنے کا مطالبہ کیا اور دونوں کے درمیان اس پر سخت بحث ہوگئی۔اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، تاہم کھینچا تانی میں خاتون کا نقاب اتر گیا لیکن انہوں نے پولیس کو دیکھ کر دوبارہ اسے لگا لیا۔
پولیس آفیسر ڈیوڈ بورچرسن نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اُسی وقت نقاب پوش خاتون کو حراست میں لے لیا اور شاپنگ سینٹر کی سیکیورٹی سے سی سی ٹی وی کیمرہ فوٹیج بھی طلب کی۔