Site icon روزنامہ کشمیر لنک

سردار مسعود خان سے عبدالرشید ترابی کی اہم ملاقات

جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر
صدر ریاست سردار مسعود خان سے عبدالرشید ترابی کی اہم ملاقات،مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صور ت حال پر مشاورت
اسلام آباد (کشمیرلنک نیوز) صدر ریاست آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان سے کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کی اہم ملاقات،ترجمان کے مطابق صدر ریاست سردار مسعود خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ سرکاری دستاویر بڑی پیش رفت ہے ،جس کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی توثیق کی ہے بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کو بڑی مزاحمت اور ہندوستان کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے،کشمیری حق پر مبنی جدوجہد کررہے ہیں بڑے نصب العین کی خاطر لازوال قربانیاں پیش کیں کوئی غلام نہیں رکھ سکتا ہندوستان کے استعماری ہتھکنڈے ناکام ہوں گے ،حکومت پاکستان ،قومی قیادت حق خودارادیت کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متحد و متفق ہیں،حالیہ دورہ یورپ کے دوران ممبران پارلیمنٹ ،اہل دانش اور جس بھی فورم پر ہم نے کشمیر کی بات کی دنیا نے ہمارے موقف کی تائید کی جو بین الاقوامی سطح پر بڑی کامیابی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان بھرپور انداز سے سوشل میڈیا پر ہندوستان کے مظالم کو بے نقاب کریں ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ مفید بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کے مظالم کو بے نقاب کرنا ہو گا بھارت دفعہ370اور 35Aکو ختم کرنے کی سازش کررہا ہے جس سے مقبوضہ کشمیر میںمسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش ہے قائدین حریت نے ہندوستان کے تمام پراپیگنڈوں کومسترد کردیا ہے بیس کیمپ کی حکومت سے ان کی بڑی توقعات ہیں،سوشل میڈیا،ذرائع ابلاغ کے محاذ پر ہندوستان کے مظالم کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے اس موقع پر سیمینارز اور کانفرنسز کے انعقاد پر بھی مشاورت ہو ئی ۔

Exit mobile version