Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ویرات کوہلی کی ون ڈے کے بعد ٹیسٹ میں بھی پہلی پوزیشن

دبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ایک روزہ کرکٹ کے بعد ٹیسٹ میں بھی پہلے نمبر پر آگئے۔انٹرنیشل کرکٹ کونسل نے بھارت اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کے بعد رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ویرات کوہلی نے پہلی پوزیشن آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ سے چھینی ہے جو کہ دوسرے اور انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ کا تیسرا نمبر ہے۔اسٹیواسمتھ 32 مہینے بیٹمسینوں کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر رہے ہیں لیکن انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ویرات کوہلی نے 149 اور 51 رنز کی اننگز کھیل کر ان سے یہ پوزیشن چھین لی۔آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 10 میں پاکستان کا کوئی بیٹسمین شامل نہیں ہے۔یاد رہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک روز میچز میں بھی پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

Exit mobile version