جب کسی سے موبائل فون پر رابطہ نہ ہوسکے تو ذہن میں حادثے یا موبائل چوری ہونے جیسے خدشات گردش کرتے ہیں لیکن اب گوگل نے ان خدشات کا حل میپ کی صورت میں نکال لیا ہے۔گوگل میپ میں فون کی بیٹری ختم ہونے کی صورت میں لوکیشن شیئر فیچر میں نئے فیچر کا اضافہ ہوا ہے جو مقام شیئر کرنے کے ساتھ بیٹری کی معلومات فراہم کرے گا۔جیسے ہی صارف کی لوکیشن اس کے دوست کو واضح ہوگی اسی کے آگے موبائل کی بیٹری کتنی ہے یہ بھی آگاہ کیا جائے گا تاکہ رابطہ نہ ہونے کی صورت میں گھر والے یا دوست پریشان نہ ہوں اور انہیں پتا ہو کہ موبائل کی بیٹری میں چارجنگ ختم ہوچکی ہے۔تصویر میں اس فیچر کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے جس سے معلوم ہو جائے گا کہ صارف کتنی دور ہے اور اس کی بیٹری کتنی فیصد ہے۔ لیکن یاد رہے کہ اس سہولت کے لیے گوگل میپ لوکیشن شیئر فیچر کو فعال کرنا لازمی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس گوگل میپ میں ’ لوکیشن شیئر‘ فیچر متعارف کیا گیا تھا جس کے تحت صارف اپنی مقامی جگہ دوستوں سے شیئر کرسکتا ہے۔