سابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات سے عبدالرشید ترابی کی اہم ملاقات،مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
ہندوستان 35Aکاخاتمہ کر کے مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی خطرناک سازش کررہا ہے،حکومت پاکستان فوری طور پرونوٹس لے،سکندر حیات،عبدالرشید ترابی
نکیال (کشمیر لنک نیوز) سابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات سے کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی اور سابق سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی محمود الحسن چودھری نے ملاقات اور عیادت کی ،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا ،دونوں راہنمائوں نے مشترکہ طور پر کہا کہ ہندوستان عدالتوں کے ذریعے 35Aکا خاتمہ کر کے مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی خطرناک سازش کررہا ہے حکومت پاکستان اور بیس کیمپ کی حکومت فوری طور پر اس کا نوٹس لے یہ اقوام متحدہ کی سپریٹ کے خلاف بھی ہے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار سکندر حیات خان نے کہاکہ کشمیریوں نے اپنے حصے کا کام کرلیا ہے اب ان کی توقعات ہیں کہ پاکستان اور بیس کیمپ کی حکومتیں فیصلہ کن کردار ادا کریں گی لیکن بیس کیمپ اور پاکستان کی حکومت وہ مطلوبہ کردار ادا نہیں کر پا رہی ہیں جو ہونا چاہیے ،سید علی گیلانی کی استقامت اور جرت کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جو اس عمر میں بھی میدان کار زار میں ڈٹے ہوئے ہیں اس موقع پر سکندر حیات نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام ،تحریک آزادی کشمیر کے لیے بہت ضروری ہے اس لیے نئی حکومت اور اپوزیشن ہندوستان کے خطرات کو بھانپ کر باہمی یکجہتی پیدا کریں ،پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سطح پر شدید خطرات لاحق ہیں ،انہوں نے کہاکہ میری ہمیشہ سے کوشش ہے کہ آزادکشمیر میں بلا امتیاز تعمیر وترقی ہو گڈ گورننس ہو میں نے اپنے دور میں بھرپور کوشش کی کہ کسی کی حق تلفی نہ ہو میں نے جماعت اسلامی کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے خدمات کی ہمیشہ تحسین کی ہے عبدالرشید ترابی نے تحریک آزادی کشمیر کو ملکی اور عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے ان کی خدمات کی ہمیشہ تحسین کرتا رہا ہوں ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج اور عدالتی فیصلوں کے ذریعے ایک بڑی جنگ کی تیاری ہندوستان کررہا ہے نریندر مودی اور بی جے پی کی حکومت کشمیریوں کا صفایا کرنا چاہتی ہے ہمیں اس کے لیے تیار رہنا ہو گا ہر سطح پریکجہتی اور قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا دشمن کے بھیانک عزائم ہیں ان کو مل کر ناکام بنانا ہو گا ۔