Site icon روزنامہ کشمیر لنک

امریکی عدالت میں سماعت کے دوران ملزم کے مسلسل بولنے پر منہ پر ٹیپ لگانے کی سزا

امریکی ریاست اوہائیو میں عدالتی کارروائی کے دوران جج نے ملزم کے لگاتار بولنے سے تنگ آکر اس کے منہ پر ٹیپ لگانے کی سزا دے دی۔حال ہی میں اوہائیو کلیولینڈ میں اغواء اور کریڈٹ کارڈ چوری کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران 32 سالہ ملزم فرینکلن ولیم خاموش نہ رہا اور مسلسل بولتا رہا۔اس موقع پر جج جون روسو نے ملزم کو حکم دیا کہ وہ خاموش ہوجائیں اور اُس وقت وضاحت دیں جب اُن سے پوچھا جائے گا۔لیکن ملزم ولیم نے ایک نہ سنی اور جواب دیا، ’میں کیسے چپ بیٹھوں، یہ میرا کیس ہے اور میری سزا کا معاملہ ہے‘۔جج نے اُن سے ایک بار پھر کہا کہ ‘بغیر اجازت بولنے پر پابندی ہے، میں آپ کے دلائل بھی سنوں گا لیکن ابھی آپ خاموش بیٹھیں’۔تاہم ملزم ولیم نے اپنی بات جاری رکھی، جس پر جج نے تنگ آکر حکم دیا کہ کوئی ان کے منہ پر ٹیپ لگا دے، جس کے بعد پولیس افسران نے ملزم کا منہ ٹیپ لگا کر بند کردیا۔
سماعت کے بعد ملزم کا کہنا تھا کہ ‘میرے منہ پر ٹیپ لگا کر میرے ساتھ زیادتی کی گئی ہے’۔ملزم کے منہ پر ٹیپ لگی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ یہ نا انصافی ہے اور ملزم کو اظہار رائے کے حق سے محروم کرنے پر جج کو سزا دی جانی چاہیے۔

Exit mobile version