Site icon روزنامہ کشمیر لنک

واٹس ایپ میں گروپ ویڈیو کال فیچر متعارف‎

واٹس ایپ صارفین کی جانب سے لمبے عرصے سے گروپ ویڈیو کالنگ کا مطالبہ کیا جا رہا تھا جس کو پورا کرتے ہوئے واٹس ایپ نے اپنے گروپ وائس اور ویڈیو کال فیچر کو متعارف کرا دیا ہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے اعلامیے کے مطابق ون آن ون آڈیو یا ویڈیو کال کے دوران گروپ کالنگ کا آپشن نئے بٹن کی شکل میں دستیاب ہوگا۔صارفین کال کے دوران ہی ایڈ پارٹیسیپینٹ کے بٹن کو دبا کر دیگر دوستوں کو کال میں ایڈ کر سکیں گے۔ ایک وقت میں صارفین چار افراد سے آڈیو یا ویڈیو کال کر سکیں گے۔یہ کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بھی ہوںگی۔ کمپنی نے اپنے ایک بلاگ میں بتایا ہے کہ صارفین روزانہ واٹس ایپ کو استعمال کرتے ہوئے 2 ارب منٹ کالز کرتے ہیں۔

Exit mobile version