ہواوے کمپنی نے آنر نوٹ 10 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔فون میں 6.95 انچ ایچ ڈی پلس امولڈ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ ڈسپلے کے اطراف میں انتہائی کم بیزل دیے گئے ہیں جبکہ نوچ کو بھی فون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔فون میں ہواوے کا کرن 970 پروسیسر دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کو 6 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج جبکہ 8 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج کے ایکسکلوزیو ماڈل میں بھی پیش کیا گیا ہے۔فون میں لکوئیڈ کولنگ سالوشن سسٹم دیا گیا ہے جو 41 فیصد بہتر ہیٹ مینجمنٹ کرسکتا ہے۔فون میں نیا سی پی یو ٹربو فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 24 میگا پکسل کا مین کیمرہ اور 16 میگا پکسل کا سکینڈری کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون کا فرنٹ شوٹر 13 میگا پکسل کا ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سافٹ ویئر کو بھی کیمرے کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یہ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے اور اس کی بیٹری 5000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 409 ڈالر ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 468 ڈالر جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ قیمت 527 ڈالر ہے۔فون کو کالے اور نیلے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔