Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مہاجرین کا بحران، امدادی کشتی کو جنوبی سپین میں لنگر انداز ہونے کی اجازت

میڈرڈ۔۔۔بحیرہ روم میں کئی روز سے بھٹکنے والی مہاجرین سے بھری ایک امدادی کشتی کو جنوبی اسپین میں لنگر انداز ہونے کی اجازت مل گئی۔امدادی تنظیم ’پرو ایکٹو اوپن آرمز کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کشتی پر 87 افراد سوار ہیں اور یہ الگیسیراس کی بندرگاہ پر پہنچے گی۔یہ کشتی الگیسیراس سے تقریباً 600 بحری میل کے فاصلے پر ہے اور اسے یہ سفر طے کرنے میں تین دن لگ سکتے ہیں۔ پرو ایکٹو اوپن آرمز نے مزید بتایا کہ کشتی پر سوار زیادہ تر افراد کا تعلق سوڈان سے ہے۔

Exit mobile version