Site icon روزنامہ کشمیر لنک

باغ،جونیئرٹیچرنے چھٹیوں میں توسیع کی جھوٹی افواہ پھیلادی ارشادحمیدگردیزی نے 2سال پرانا نوٹیفکیشن سوشل میڈیاپراپ لوڈ کردیا

باغ،جونیئرٹیچرنے چھٹیوں میں توسیع کی جھوٹی افواہ پھیلادی
ارشادحمیدگردیزی نے 2سال پرانا نوٹیفکیشن سوشل میڈیاپراپ لوڈ کردیا
اساتذہ ٹیلی فون پر ایک دوسرے سے کنفرم کرتے رہے،تعلیمی ادارے کھل چکے
اسلام آباد(رضوان عباسی سے) جونیئر ٹیچر محکمہ تعلیم کو ماموں بنا گیا ، موسم گرما تعطیلات کی توسیع کی جھوٹی افواہ نوٹیفیکیشن کی صورت میں پھیلاتے رہے،تعطیلات میں توسیع کی افواہ باغ میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی سوشل میڈیا پر جعلی نوٹیفیکشن پھلانے پر محکمہ تعلیم کے ذمہ داران کی خاموشی لمحہ فکریہ ، جعلی نوٹیفکیشن وائرل (باقی صفحہ6بقیہ نمبر28)
کرنے والا استاد ارشاد حمید گردیزی اساتذہ کی تنظیم کا سیکرٹری اطلاعات نکلا ، چھٹیوں کی جھوٹی افواہ پھیلانے والا استاد ماضی میں بھی اپنی حرکات کی وجہ سے معطلی کا مزہ چکھ چکے ہیں ، لوئر مڈل سکول سر سیداں میںعرصہ دس سال سے تعینات ہیں، تفصیلات کے مطابق کے جونیئر ٹیچرارشادحمید گردیزی نے2016کا دو سال پرانا موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن سکولز کھلنے سے ایک روز قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور پرسنل ان باکس میں شیئر کر کے محکمہ تعلیم سمیت طلبا و اساتذہ کو گمراہ کرنے میں اپنی ماضی کی روایت برقرار رکھی،ارشاد حمید گردیزی لوئر مڈل سکول سر سیداں عرصہ دس سال سے تعینات ہیں اور ایک ہی سکول میں تعیناتی اساتذہ تنظیم میں متحرک ہونے کی وجہ سے ہے ۔نوٹیفکیشن کو شیئر کرنے کے بعد تحریر لکھ کر 15 اگست تک چھٹیوں کی توسیع کا اعلان بھی کرتے رہے موصوف کی تعطیلات کے حوالے سے تحریر باغ کے دیہی علاقوں میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی کیونکہ سید ارشاد حمید گردیزی اساتذہ کی ایک انجمن کے سیکرٹری اطلاعات بھی ہیں خبر کے بعد متعلقہ محکمے کے لوگ ایک دوسرے کو ٹیلی فون کالز کر کے کنفرم کرتے رہے ، سید ارشاد حمید گریزی ماضی میں بھی اپنی تحریروں اور حرکات کی وجہ سے بحکم سیکرٹری تعلیم معطل بھی رہ چکے ہیں ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے اس نوٹیفکیشن اور تحریر کو محض افواہ قرار دیا اورسکولز کھل چکے ہیں اور تعلیم و تدریس کا عمل بدستور جاری ہے۔
افواہ

Exit mobile version