میرپور: کرپشن سے انکارکانعرہ ہواپرانا،کرپشن کرکے جیو۔سابق ڈائریکٹرجنرل ادارہ ترقیات راجہ امجدپرویزعلی خان کی آشیربادسابق مشیرحکومت نے ولی آباد کی کروڑوں روپے کی اراضی فروخت کردی، ادارہ ترقیات کے ذمہ داران رقبوں کاتحفظ کرنے میں ناکام، DGچوہدری اعجازرضانوورک نومسٹیک کی پالیسی پرگامزن،شہریوں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے، رجسٹری نہ کوئی دیگردستاویز،سابق مشیرحکومت ادارہ ترقیات اورشہریوں کوکروڑوں روپے کاچونالگاکرچین کی بانسری بجانے لگا،تفصیلات کے مطابق سابق ڈائریکٹرجنرل ادارہ ترقیات راجہ امجدپرویزعلی خان کے دورحکومت میں سابق مشیرحکومت جن کاتعلق میرپورکے نواحی علاقہ بھڑکے سے ہے نے ادارہ ترقیات کے زیرانصرام ولی آباد کی کروڑوں روپے کی اراضی پرقبضے کرتے ہوئے زمین فروخت کی ،معاملات کاعلم ہونے پرادارہ ترقیات حکام نے انگڑائی لی لیکن بعدازاں سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کے دبائوپرراجہ امجدپرویزعلی خان نے خاموشی اختیارکرلی،اب ولی آباد کی کروڑوں روپے کی اراضی پردھڑلے سے قبضے جاری ہیں اورلوگوں کوچونالگاتے ہوئے کروڑوں روپے سے محروم کردیاہے مذکوران کوموقع پرجگہ کاقبضہ دیتے ہوئے مکانات کی تعمیرحکومتی سرپرستی میں کرادی گئی تاہم رجسٹری یادیگرکی صورت میں قابضین کے پاس کسی قسم کاکوئی دستاویزی ثبوت موجود نہیں ادھر ڈائریکٹرجنرل ادارہ ترقیات چوہدری اعجازرضا نوورک نومسٹیک کی پالیسی پرگامزن ہیں جس کیوجہ سے قبضہ مافیاکوکھلی چھٹی ملی ہوئی ہے اورولی آباد کی کروڑوں روپے کی اراضی پرقبضوں کاسلسلہ جاری ہے،عوامی وسماجی حلقوں نے بیوروکریٹ راجہ امجدپرویزعلی خان کی سرپرستی میں سابق مشیرحکومت کے لینڈمافیابننے پرتحفظات کااظہارکرتے ہوئے قیمتی اراضی کی واگزاری کیلئے اقدامات کامطالبہ کیاہے۔