بھارتی ریاست کیرالہ میں بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاک افراد کی تعداد 39 ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 1924 کے بعد کیرالہ میں یہ سب سے زیادہ بارش ہے اور پانچ روز سے جاری بارشوں کے بعد کیرالہ کو اب تک کے سب سے بدترین سیلاب کا سامنا ہے جب کہ سیلابی صورتحال کے باعث 10 ہزار کلومیٹر تک کی سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں۔بھارتی محکمہ موسمیات نے ریاست میں ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے جب کہ ریاست میں اگلے دو دنوں تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نےریلیف کے کاموں کیلئے 100کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔