سوشل میڈیا کی مقبول ایپ ٹوئٹر اب ایپل آئی او ایس کے جدید ورژنز کے لیے محدود کردی گئی ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر نے ایپ ٹیکسٹ میسج کے ذریعے آگاہ کیا کہ جن صارفین کے آئی فون میں آئی او ایس 9 اور اس سے پہلے کے ورژن ہیں ان میں اب ٹوئٹر ایپ کام نہیں کرے گی۔پیغام کے مطابق ٹوئٹر ایپ اب سے صرف اُن تمام ایپل آئی فونز میں کام کرے گی، جو آئی او ایس ورژن 10 یا اس سے بھی جدید ورژن پر مبنی ہوں گے۔واضح رہے کہ 2 برس قبل آئی او ایس 10 جاری کیا گیا تھا اور آئندہ ماہ آئی او ایس کا ورژن 12 جاری کیا جائے گا۔ٹوئٹر کمپنی کا کہنا ہے جن صارفین کے آئی فون، اسمارٹ آئی او ایس ورژن 9 یا اِس سے قبل والے ورژن پر چل رہے تھے، اُن میں اب ٹوئٹر ایپ کام نہیں کرے گی، لہذا اگر صارفین ٹوئٹر ایپ کی سہولت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں لازمی طور پر آئی فون کو اَپ گریڈ کرنا پڑے گا۔