انقرہ ۔۔۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی کی اقتصادیات پر کیے جانے والے حملوں کے توڑ کی ضمانت صرف ترک عوام کے عزم اور مستقل مزاجی ہی سے ممکن ہے۔ ترکی میں جاری کرنسی کے حالیہ بحران کے تناظر میں ترک صدر کا یہ پہلا بیان سامنے آیا ہے۔ اردگان نے کہا کہ ترکی کو اپنے 2023ء، 2053ء اور 2071ء کے اہداف تک پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ حالیہ کچھ عرصے میں ایشیائی منڈیوں میں ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔