Site icon روزنامہ کشمیر لنک

اب یوٹیوب کو شیڈول کے مطابق استعمال کرنا ممکن

جدید دور میں ٹیکنالوجی کا استعمال انسانی ضروریات کا ایک اہم عنصر ہے، ایسے میں ہر فرد سوشل میڈیا پر بالواسطہ یا بلاواسطہ وقت صرف کرنے کا پابند ہوچکا ہے تاہم مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب میں چند نئے اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ صارفین سمجھ سکیں کہ انہیں کتنا وقت یوٹیوب کو دینا چاہیے۔یوٹیوب کی آفیشل بلاگ پوسٹ کے مطابق ایپ میں اس حوالے سے چند فیچرز شامل کیے گئے ہیں کہ صارفین کو کن اوقات میں اور کتنے دورانیے کے لیے اس ایپ کو استعمال کرنا چاہیے تاکہ وہ ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال کو سمجھ سکیں۔ان فیچرز کو متعارف کروانے کا مقصد صارفین کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کی سمجھ بوجھ فراہم کرنا اور یہ بتانا ہے کہ ان کے لیے سب سے اہم کیا ہے اور انہیں ڈیجیٹل دنیا سے کب تعلق کو منقطع کرنے کی ضرورت ہے۔یوٹیوب کی جانب سے وقت کا تعین کرنے کے لیے چند فیچرز بیان کیے گئے ہیں، جو درج ذیل ہیں:

یوٹیوب دورانیہ:

یوٹیوب کی جانب سے اب ٹائم واچ پروفائل (time watch profile) فراہم کی جارہی ہے جو صارفین کو اس حوالے سے معلومات فراہم کرے گی کہ دن بھر میں، گذشتہ روز یا پھر پورے ہفتے میں کتنی دیر تک یوٹیوب کو استعمال کیا گیا۔ یہ سہولت اکاؤنٹ مینیو (account menu) میں دستیاب ہوگی جس کی جھلک یہاں دیکھی جاسکتی ہے۔

Exit mobile version