Site icon روزنامہ کشمیر لنک

اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد: نئی حکومت کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا پہلا اجلاس کل ہوگا۔

اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کریں گے۔

اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، جو درج ذیل ہیں:

گردشی قرضے اور پاور سیکٹر پر اس کے اثرات کا جائزہ
گیس کی قیمتوں کا جائزہ
پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے مالی مسائل پر غور
خریف کی فصل کے لیے ڈی اے پی کھاد کی صورتحال پر غور
یوریا کھاد کی کمی دور کرنے کے طریقہ کار کا جائزہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کو اس کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی 12 ممبران پر مشتمل ہے، جس میں مواصلات، قانون، پاور اور پیٹرولیم کے وزراء شامل ہیں۔

Exit mobile version