ٹوکیو…. جاپانی انجینیئروں نے جدید ترین سپر کمپیوٹر کا مرکزی حصہ مکمل کر لیا ہے جو دنیا کے تیز ترین کمپیوٹروں میں شامل K کمپیوٹر کے مقابلے میں 20 گ±نا رفتار سے ڈیٹا پروسیس کر سکتا ہے۔6 سینٹی میٹر لمبے اور 6 سینٹی میٹر چوڑے سینٹرل پروسیسنگ یونٹ، سی پی یوِ، کو جاپان کی کمپنی فوجیتس±و نے تیار کیا ہے۔ان سی پی یوز کے ذریعے انجینئرز نئے س±پر کمپیوٹرز کی ڈیٹا پروسیسنگ کی صلاحیت کو K کمپیوٹر کے مقابلے میں 100 گنا بڑھانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ K کمپیوٹر کو جاپان کے ریکین انسٹیٹیوٹ اور فوجیتس±و نے تیار کیا تھا۔