Site icon روزنامہ کشمیر لنک

قابض بھارتی فورسز نے ضلع باندی پورہ کے حاجن قصبے میں دو کشمیری نوجوانوںکو شہید کردیا

 سری نگر(کشمیر لنک نیوز)غیر کشمیریوں کو کشمیر میں زمین اور جائیداد خریدنے کا حق دینے کی بھارتی سازش کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں جمعرات کو  دو روزہ ہڑتال شروع ہو گئی ہے ۔غیر کشمیریوں کو کشمیر میں زمین اور جائیداد خریدنے پر پابندی کا قانون 35 اے کے خاتمے کی درخواست پر بھارتی سپریم کورٹ جمعہ کو سماعت کرے گی  ادھر قابض بھارتی فورسز نے ضلع باندی پورہ  کے حاجن قصبے میں محاصرے میں دو کشمیری  نوجوانوںکو شہید کردیا ہے ۔نوجوانوں کی شہادت کے بعد ضلع بھرمیں احتجاج  شروع  ہو گیا ہے جنوبی کشمیر کے شوپیاں قصبے میں گزشتہ روزبھی مسلح افراد نے ڈی ایس پی کی سیکورٹی پرمامور پولیس پارٹی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکارمارے گئے تھے۔حزب المجاہدین  کے  آپریشنل کمانڈر 37سالہ الطاف کاچرو اورعمر رشید  کو کولگام میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ کاچرو   اپنے ایک ساتھی عمر رشید کے ہمراہ گزشتہ روز بھارتی فوج کے ہاتھوں  شہید ہو گئے  تھے ۔ الطاف کاچرو کی شہادت کے بعد احتجاجی مظاہرین پر بھارتی فوج نے حملہ کر دیا تھا تشدد سے  50افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ لوگوں نے اسلام و آزادی کے حق میں زور دار نعرے بازی کی۔  ہزاروں لوگوں نے انماز جنازہ میں شرکت کی اور اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے۔کئی مرتبہ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد کمانڈر الطاف کو سپرد لحد کیا گیا ۔عمر رشید کی نماز جنازہ میں بھی لوگوں کی بھاری تعداد شریک ہوئی۔جس کے دوران انہوں نے اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے۔انکی بھی کئی مرتبہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ جمعرات کو  مقبوضہ کشمیر میں مختلف علاقوں میں مکمل شٹرڈان ہڑتال  رہی اورنہتے مظاہرین کو روکنے کے لیے فوجیوں کی بھاری نفری تعینات کردی گئی  ہے۔بھارت مخالف احتجاج میں شرکت سے روکنیکے لیے قابض انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کردیا ہے۔ ہڑتال کی اپیل  مشترکہ آزادی پسند قیادت  سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمدیسین ملک نے کی تھی  یہ ہڑتال آئین ہند کی دفعہ 35A، جسکی وجہ سے ریاست میں سٹیٹ سبجیکٹ لاء کو تحفظ حاصل ہے ، کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوششوں کے خلاف کی جارہی ہے۔ آئین کی اس دفعہ کے خلاف دائر کی گئی متعدد  درخواستوں  کی سماعت بھارتی سپریم کورٹ میں  آج  ہو گی  ہڑتال کے نتیجے میں  نہ صرف وادی کے تمام اضلاع میں معمول کی زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی بلکہ چناب ویلی کے ڈوڈہ ، بھدرواہ ، بانہال ، ٹھاٹھری ، گندوہ اور کشتواڑ علاقوں کے ساتھ ساتھ خطہ پیر پنچال کے راجوری پونچھ اضلاع میں بھی ہڑتال رہی۔   ہڑتال سے معمول کی زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی ۔ موبائل فون انٹڑ نٹ سروس  معطل رہی بانہال بارہمولہ ریل سروس معطل رکھی گئی ۔   متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ  سید صلاح الدین کے بیٹے کو بھارتی حکام نے گرفتار کر لیاحزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے بیٹے سید شکیل احمد کو سری نگر سے گرفتار کر لیا گیا،گرفتاری2011میں بنائے گئے دہشت گرد فنڈ کیس میں ظاہر کی گئی ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سید شکیل احمد کی گرفتاری جمعرات کی صبح سری نگر کے علاقے رام باغ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ایک چھاپے کے نتیجہ میں عمل میں آئی،گرفتاری کے بعد انہیں مزید تفتیش کے لئے دہلی منتقل کر دیا گیا ہے۔
Exit mobile version