ینگون۔۔۔میانمار میں ایک ڈیم ٹوٹنے کے نتیجے میں85 دیہات میں سیلاب آ گیا ۔ سیلابی ریلوں کے سبب متاثرہ دیہات سے 63 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ایک مرکزی شاہراہ اب بھی بند ہے۔ یہ واقعہ وسطی میانمار میں ’’سوار کریک‘‘ کے مقام پر بدھ کی شب پیش آیا جس کے بعد سے ریسکیو حکام اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پانی کی سطح میں اب کمی واقع ہو رہی ہے۔ 2افراد لاپتہ ہیںجن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ پانی میں بہہ گئے ۔